English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: طالبان کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،8اہلکار ہلاک

القمر

قندوز (صباح نیوز) افغان صوبے قندوز میں سیکورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ حملے کے بعد طالبان فورسز کا سامان اور ہتھیار بھی لیکر فرار ہوگئے۔طالبان کے حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا اور آس پاس کے علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں جبکہ حملے کہ ذمے داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے