English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر نے بھارت کو ‘گندا اور بےہودہ’ قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکا میں صدارتی انتخابات بحث نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخری صدارتی بحث میں بھارت کو گندا اور بےہودہ قرار دے دیا۔

پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والا بھارت خود رسوا ہوگیا۔ ٹرمپ بھی مان گئے بھارت گندا اور بےہودہ ہے۔

امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ٹرمپ کے بھارت کو گندا قرار دینے پر ایشیاء پروگرام کے نائب ڈائریکٹر مائیکل کوگلیلمین نے ٹوئٹ کیا۔

ایشیاء پروگرام کے نائب ڈائریکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ “صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ایک مرتبہ پھر بھارت کا منفی حوالہ دیا”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے