English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی فوج نے دو اہم بھارتی علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا

القمر

نئی دلی: چینی فوج کے ایل اے سی پر اہم بھارتی علاقے پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے ایل اے سی پر 8 کلو میٹر کے بھارتی علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

یہ دعویٰ انہوں نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔

حکمران جماعت کے رہنما نے کہا کہ چینی فوج نہ صرف بھارتی علاقے میں گھس آئی ہے بلکہ اس نے دو اہم بھارتی پوزیشنز پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے