English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس نے پشاور کے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

ڈائریکٹر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر شہزاد اکبر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ڈاکٹر سلطان زیب جان انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلطان زیب جان پچھلے ایک ہفتے سے زیرِ علاج تھے۔ ڈاکٹر سلطان زیب خیبر کالج آف ڈینٹسٹری کے ایسوسی ایٹ ڈین تھے۔

چیئرمین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلطان زیب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کورونا وبا سے شہید ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے