واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق 2015ء کے پیرس معاہدے سے باضابطہ علاحدگی اختیار کرلی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بین الاقوامی معاہدے میں مستقبل میں امریکی شمولیت صدارتی انتخابات کے نتائج پر منحصر ہوگی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کو اس معاہدے سے الگ ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ معاہدے سے باضابطہ الگ ہونے کے لیے نوٹس دینے کے بعد کم از کم ایک برس تک لازمی طور پر انتظار کرنا پڑتا ہے، گزشتہ روز یہ مدت پوری ہو گئی۔
امریکا بین الاقوامی ماحولیاتی معاہدے سے علاحدہ ہوگیا
القمر
