English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدر آباد: تجاوزات کے خاتمے کیلیے آپریشن کا فیصلہ

القمر

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کی جانب سے ضلع بھر میں عارضی اور پختہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کا فیصلہ، آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو شیڈول ترتیب دے کر کارروائی کرنے کی ہدایات جاری، مذکورہ آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ تجاوزات کرنے والے افراد کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غیر قانونی تعمیرات کو ختم کردیں، بصورت دیگر انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات منہدم کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کے آپریشن کا مقصد شہر میں ٹریفک اور دیگر درپیش مسائل کے مستقل حل کرنا ہے۔ شہر کو اس کے نقشے کے مطابق بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ضلع بھر میں وقتاً فوقتاً تجاوزات کے لیے کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کیا جارہا ہے جو کہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے