English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالہٰیار، 20 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد

القمر

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) سلطان آباد تھانے کی حد میں خواجہ سبزی منڈی کے قریب آم کے باغ میں 20 سالہ نوجوان رانو کچھی کی لاش پولیس کو ملی، مرنے والے رانو نے غربت اور بے روزگاری سے تنگ آکر درخت میں رسی باندھ کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ آم کے باغ میں درخت سے لٹکی لاش کو دیکھ کر علاقے کے افراد نے سلطان آباد پولیس کو اطلاع دی جس پر سلطان آباد پولیس نے پہنچ کر لاش کو درخت سے اتار کر اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالہٰیار منتقل کردیا جبکہ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ نوجوان رانو کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے