ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوسووو: جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے صدر مستعفی

پرسٹینا: صدر ہاشم تھاچی ذرائع ابلاغ کی موجودگی میں مستعفی ہونے کا اعلان کررہے ہیں

پرسٹینا (انٹرنیشنل ڈیسک) کوسووو کے صدر ہاشم تھاچی عالمی عدالت میں جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہاشم تھاچی 1990 ء کی دہائی میں سربیا کے خلاف لڑی جانے والی آزادی کی جنگ میں ایک عسکری رہنما تھے۔ انہوں نے دارالحکومت پرسٹینا میں جمعرات کے روز ایک کانفرنس کی،جس میں عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد کوسووو کی سالمیت اور وقار کو محفوظ رکھنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں