English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا بے قابو، ایک دن میں 620 افراد کا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید9995نمونے ٹیسٹ کئے گئے ہیں اور ان میں 620نئے افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 620نئے کیسز سامنے آئےہیں اور سندھ میں اب تک کورونا کے 1713813ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اب تک 149542کیسز ہوچکے ہیں جبکہ آج کورونا کے مزید175مریض صحتیاب ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج 175 مریض کے بعد اب تک140408کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ آج کورونا کے باعث مزید12مریض انتقال بھی کرگئے ہیں جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2679 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اس وقت 6455 مریض زیر علاج ہیں اور 6178مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں اور مختلف کورونا اسپتالوں میں 273مریض زیرعلاج ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ کورونا متاثرہ 223مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت کورونا کے 26 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور صوبہ بھر کے 620کورونا کیسز میں504نئے کیسز کا تعلق صرف کراچی سے ہے جس میں ضلع جنوبی سے 168، ضلع شرقی سے 157، اور ضلع وسطی سے 95 کیسز ہیں اسی طرح ضلع ملیر سے 31، ضلع کورنگی سے 30 اور ضلع غربی سے 23 کیسز روپورٹ ہوءے ہیں،

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق حیدرآباد سے 47،  سانگھڑ سے 19، شہید بینظیرآباد سے 6، ٹھٹہ سے بھی 6، سکھر سے 5 اور لاڑکانہ سے 4 کیسز رپورٹ ہوءے ہیں جبکہ میرپورخاص سے 2،  ٹندومحمد خان سے بھی 2، بدین سے 1، جامشورو سے 1، خیرپور سے 1 ، مٹیاری سے 1، شکارپور سے 1 اور عمرکوٹ سے بھی 1 کیسز آیا ہے۔

واضح رہے محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیے کے مطابق سندھ بھر میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے ورنہ 500 روپے جرمانہ ہوگا اور 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو دفاتر نہ بلایا جائے جبکہ اجتماع اور سماجی میل جول سے گریز کیا جائے اور گاڑی میں دو سے زائد افراد کے سفر کرنے پہ پابندی عائد کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے