English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 58 اموات،3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499   8,361 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد53  ہزار126 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 82  ہزار 473، پنجاب میں 122,955 ،بلوچستان میں 17,440، خیبرپختونخواہ 49,220، گلگت بلتستان میں 4,719، اسلام آباد میں 32,414 اور آزاد کشمیر میں 7,278 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 57 لاکھ 54  ہزار 986 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41 ہزار 645  ٹیسٹ کے دوران 3,308 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 58 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,436 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,011، پنجاب 3,162، خیبرپختونخوا 1,404، اسلام آباد 340، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 169 اورآزاد کشمیر میں 177 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 55 ہزار 12 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 6 کروڑ 68 لاکھ 55  ہزار 796 افراد متاثر، 15 لاکھ 34 ہزار 553 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 62 لاکھ 41  ہزار 259 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے