حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ ناصر اللہ نے ہوسڑی گوٹھ جان محمد رند میںجلسہ سیرت النبیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مسائل کا حل نظام مصطفیﷺ کے عملی نفاذ میں ہے۔آپ ﷺ کی سیرت رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہوسٹری گوٹھ جان محمد زند میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدآباد عقیل احمد خان ، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ اور سائٹ زون کے امیر سلیم راجپوت بھی موجود تھے ۔ انھوں نے کہا کہ آپﷺ کے اخلاق انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہیں، نبی کریم ﷺ نے ہمیں ایک عملی طریقہ حیات پیش کرکے دکھایا۔ آپ ﷺ نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو بلند کیا۔ خاندانی نظام سے لیکر معاشرتی نظام تک انسانوں کی رہنمائی فرمائی۔ موجودہ جدید دور میں بھی آپ کے پیش کردہ اصولوںکو اپناکر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیںنائب امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نصر اللہ عزیزنے مدرسہ ریاض علو م عثمان شاہ کا دورہ کیا اور ٹنڈو آدم میں جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما عبدالعزیز غوری کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
تمام مسائل کا حل نظام مصطفیٰ کے نفاذ میں ہے ،حافظ نصر اللہ
القمر
