عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث دنیا بھر میں 15 لاکھ 63 ہزار 133 افراد ہلاک جبکہ 6 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 681 متاثر ہوچکے ہیں اور کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 کروڑ 74 لاکھ 62 ہزار 805 ہوگئی ہے اور ان میں اب بھی 1 کروڑ 95 لاکھ 42 ہزار 744 ایکٹیو کیسز ہیں۔
ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق امریکا میں 1کروڑ 55 لاکھ 91ہزار 709 افراد کورونا سے متاثر ہیں، اموات 2 لاکھ 93 ہزار398 ہوگئیں ہے، دوسرے نمبر پر عددوشمار کے مطابق بھارت ہے جہاں 97 لاکھ 35 ہزار975 افراد متاثر، 1لاکھ 41ہزار 398 افراد لقمہ اجل بنے، تیسرے نمبر میں برازیل جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 75 ہزار 915 اور اموات 1لاکھ 78 ہزار 184 تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر ممالک کو اگر دیکھا جائے تو روس میں 25 لاکھ15 ہزار10افراد متاثر، اموات44ہزار159، پیرو میں9 لاکھ 76ہزار 621 متاثر، اموات 36 ہزار401، سائوتھ افریقہ میں 8لاکھ 21ہزار 889افراد بیمار جبکہ اموات کی تعداد 22ہزار432، کولمبیا میں 13 لاکھ 84 ہزار 610 افراد متاثر، اموات کی تعداد 38 ہزار158 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب میکسیکو میں اموات کی تعداد 1لاکھ 11ہزار674، اسپین میں اموات 46 ہزار646، بنگلا دیش میں اموات کی تعداد6ہزار906 افراد، سعودی عرب میں 5ہزار989 افراد اس وائرس کا اب تک شکار ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کورونا وائرس سے متعلق پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 60 اموات ہوئیں ہیں جس کے ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 547 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہوگئی ہے۔


