English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

القمر

کراچی: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)  نے سفری ہدایت نامہ میں ایک بار پھر ردوبدل کر دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی  کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں  کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے  ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے 3 کیٹگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے  اور اس ردوبدل کے حساب سے جاپان ، فن لینڈ ،ملاوی اور نیمبیا کو اے کیٹگری سے نکال دیا گیا ہے جبکہ  ناروے، جنوبی سوڈان،ٹوگو،یوراگوئے اور زیمبیا کو نئی فہرست میں  کیٹگری اے میں شامل کیا گیا ہے۔

کیٹگری اے میں شامل آسٹریلیا ، چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، ساؤتھ کوریا، سعودی عرب،سینیگال ،سری لنکا،ویتنام  اور کیوبا شامل ہیں اور   اے کیٹگری میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ / پی سی آر سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور   بی کیٹگری ممالک سے آنے والے تما م مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا جبکہ  کیٹگری سی ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ملکی ایئرپورٹ پرکورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا تمام بین الاقوامی ایئرلائنز ، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنز پر بھی لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ  بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 16 دسمبر سے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے