ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صرف شناختی کارڈ پر ترکی اور آذربائیجان میں داخلے اجازت

ترکی اور آذربائیجان نے عوام  کی سہولت کے لیے صرف شناختی کارڈ  پر ایک دوسرے کے شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔

ترک وزیر خارخہ مولود چاوش نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ترکی اور آذربائیجان کے مابین ایک پروٹوکول پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت  دونوں ممالک کے شہری صرف شناختی کارڈ پر ایک دوسرے کے ملک میں سیر و تفریح کر سکیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو داخلے کے لیے ویزہ اور پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اور ان کا داخلہ صرف شناختی کارڈ پر ممکن ہو سکے گا۔

انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ یہ فیصلہ خیروبرکت کا وسیلہ ہوگا، یک ملت دو ریاست  کو یہی زیب دیتا ہے۔

دوسری جانب انقرہ تُرک صدر رجب طیب اِردوان نے کہا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے مثبت اقدامات کی صورت میں تعلقات بحال کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے آذربائیجان کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاراباخ کی فتح سے خطے میں امن و استحکام کا نیا دور شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 6 رکنی پلیٹ فارم قائم کرنے کی کوشش جاری ہے،جس میں روس، ترکی، آذربائیجان، ایران جارجیا اورممکنہ طور پر آرمینیا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اگر آرمینیا کی جانب سے مثبت اقدامات کیے گئے تو ہم اس سے تعلقات کی بحالی پر غور کریں گے اور یہ خود آرمینیا کے بھی مفاد میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں