English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کے وار جاری: 24 گھنٹوں میں 36 اموات، فعال کیسز 47 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787،  8,832 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی47  ہزار236  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 95  ہزار 702، پنجاب میں 127,541 ،بلوچستان میں 17,745، خیبرپختونخواہ 52,449، گلگت بلتستان میں 4,791، اسلام آباد میں 34,840       اور آزاد کشمیر میں 7,719 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 6 لاکھ 64  ہزار 220 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 31 ہزار 830  ٹیسٹ کے دوران 2,362 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 36 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,456 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,158، پنجاب 3,365، خیبرپختونخوا 1,473، اسلام آباد 371، گلگت بلتستان 99، بلوچستان 175 اورآزاد کشمیر میں 191 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 84 ہزار 719 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 7 کروڑ 26 لاکھ 46  ہزار 646 افراد متاثر، 16 لاکھ 18 ہزار 908 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 8 لاکھ 64  ہزار 816 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے