اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبی بندی اسد عمر نے پی ڈی ایم کی حکومت کو مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن پر کہا کہ مجھے ڈر لگا اگر عمران خان ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہوں تو کہیں ہنستے ہنستے کرسی سے نا گر جائیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے حکومت کو مستعفی ہونے کیلئے 31 جنوری تک کی ڈیڈلائن دیے جانے پر ردعمل میں کہا ہے کہ جب مولانا نے انتہائی سنجیدہ چہرے کے ساتھ مطالبہ کیا کے 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہو جائے تو مجھے ڈر لگا کے اگر عمران خان ٹیلی ویژن دیکھ رہے ہوں تو کہیں ہنستے ہنستے کرسی سے نا گر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے بات چیت میں تمام رہنماؤں کے سر جھکے ہوئے تھے، کاندھے گرے ہوئے تھے، آنکھوں میں غم اور پریشانی نظر آرہی تھی، جس سے لگتا ہے کہ اپوزیشن کے اکابرین کسی بہت بڑے سیاسی حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کو 31 جنوری تک مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دیدی ہے۔

