برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین اور برطانیہ نے بریگزیٹ کے بعد کے معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات کو مزید جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن اور برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی،جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں نے بریگزٹ کی مقررہ تاریخ میں توسیع پر اتفاق کیا تھا۔ فریقین نے اپنی ٹیموں کو ہدایت کی کہ مذاکراتی عمل جہاں تک پہنچ گیا ہے اور اسے وہیں سے جوڑتے ہوئے کسی حتمی نتیجے تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ معاہدہ ختم ہونے کی مہلت قریب آتے ہی دونوں ٹیمیں دن رات کوششوں میں مصروف ہیں۔
بریگزٹ بحران: یورپی یونین اور برطانیہ کے سربراہان کا پھر رابطہ
القمر
