ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان فوج کا آپریشن‘ احسان اللہ المعروف سانولے ہلاک

بنوں(آن لائن)افغانستان میں شمالی وزیرستان کا اہم شدت پسند کمانڈر احسان اللہ المعروف سانولے مارا گیا، افغان نیشنل آرمی نے افغانستان میں ایک آپریشن کے دوران اس کے2 دیگر ساتھی گرفتار کرلیے گئے ۔ احسان اللہ گردے کے عارضے میں مبتلا تھے،ساتھیوں نے افغانستان کے کسی نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا تھا افغان نیشنل آرمی نے سانولے کی موجودگی کی اطلاعات پر فوری کارروائی کی مزاحمت کرنے پر احسان اللہ المعروف سانولے کو گولی مار کرہلاک کردیا ہے ،احسان اللہ کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے سپلگہ سے تھا لاش کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے لمن میں واقع طالبان کے مرکز میں پہنچا دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں