English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: بدترین برفانی طوفان سے1344 پروازیں منسوخ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں برفانی طوفان نے شمال مشرقی ریاستوں کا رخ کرلیا، جہاں 2 روز کے دوران 1344 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ برف کے طوفان سے کروڑوں لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ شمال مشرقی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ 14 ریاستوں میں انتباہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جہاں 6 کروڑ لوگ موسم سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ پنسلوانیا اور نیویارک میں 2 فٹ برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے