English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اسلامی کی جدوجہد مہنگائی کے خلاف ہے،سینیٹر سراج الحق

حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ایک الگ آپشن کے طور پر جدوجہد کررہی ہے ، ہماری جدوجہد مہنگائی بے روزگاری کے خلاف ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ ددسرا آپشن موجود نہیں ،جماعت اسلامی ہی نظام مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم قائم کر کے حقیقی تبدیلی لا سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا ہر دن پہلے سے بدتر ہے، حکومت شو آف ہینڈ اس لیے کرانا چاہتی ہے کہ اسے اپنے ممبران پر اعتبار نہیں ہے، سینٹ الیکشن قبل از وقت ہوسکتے ہیں تو قومی اسمبلی کے کیوں نہیں ؟

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی فرق نہیں ہے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم میں کوئی اصولی اختلاف نہیں ہے اختلاف یہ ہے کہ پہلے اسٹیبلشمنٹ کی دودھ کی بوتل کسی اور کے منہ میں تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے