English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس مسلم امہ کی سربلندی کیلیے کوشاں ہے، جماعت اسلامی لبنان

القمر

بیروت(صباح نیوز) جماعت اسلامی لبنان نے کہا ہے کہ حماس مسلم امہ کی سربلندی کے پروگرام کو آگے بڑھا رہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے یوم تاسیس کے موقع پرجاری ایک بیان میں لبنان کی جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت اور کارکنوں نے مسلم امہ کی طرف سے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجے میں مسلم امہ کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ حماس نے قابض اسرائیلی ریاست پر خوف طاری کرکے مسلم امہ کی بھاری خدمت انجام دی ہے۔ لبنان میںجماعت اسلامی کے امیر بسام حمود نے حماس کی قیادت کو جماعت کے 33 ویں یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی ہے۔انہوںنے کہا کہ حماس نے ایک ایسے پروگرام پرکام شروع کیا ہے جس نے مسلم امہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ حماس نے قابض دشمن پر خوف اور رعب طاری کرکے اس کے نام نہاد طاقت کے گھمنڈ کوخاک میں ملا دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے