English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم کا اسلام آباد لانگ مارچ اٹل ہے، ن لیگ

لاہور،اسلام آباد ( نمائندگان جسارت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ طے شدہ ہے جس کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔ لانگ مارچ کے لیے کون کس دن اور کس وقت نکلے گا اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی جھوٹ، یوٹرن اور گالم گلوچ کے حوالے سے سب سے بہتر ہے۔علاوہ ازیںمسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث چیخ رہے ہیں۔ مگر پی ٹی آئی کی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے اپوزیشن کے قائدین کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیوں میں دن رات مصروف ہیں۔ اس وقت حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ حال ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ کو د ھمکیوں اور گرفتاریوں سے ڈرانا حکومتی شیوا بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے محمد امجد ملہی کے والد محمد منظور ملہی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے آج غریب آدمی کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ترین کردی ہے۔ اشیا ء خور ونوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔ موجودہ حکومت اس بات کو جان لے کہ اب اس کا گھر واپس جانے کا ٹائم آگیا ہے۔قبل ازیںمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈھائی سال میں 14 ارب قرض لیا، اپوزیشن کے کیخلاف کردار ادا کرنے کے سوا حکومت نے کچھ نہیں کیا۔عمران خان کی دھمکیاں اور رویہ وزیراعظم والا نہیں ۔ سیاسی انتقام کی پاداش میں ملکی معیشت کا بیڑ ا غر ق ہو گیا ہے ۔ ملک پر دونوں ہاتھوں سے ڈاکا ڈالا جار ہا ہے ۔ جب مافیاز حکومت چلائیں گے تو ملک سے مہنگائی اور بیروزگاری ختم نہیں ہو گی ۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جعلی بیان حلفی پر جعلی سیلیکٹڈ وزیراعظم کو این آر او دیا ۔ عمران نیا زی نے 12 لاکھ پر غیر قانونی گھر ریگولرائز کر ایا اور اب چور دروازے سے خو د این آر او مانگ رہے ہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی کارکردگی صرف سیاسی مخالفین کی زبان بندی ہے ۔ پیر کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی دھمکیاں اور رویہ وزیراعظم والا نہیں، ہم بھی اس لڑائی میں پورا تریں گے،عمران خان کی حکومت ڈھائی سال میں بدترین سیاسی انتقام کرتی رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے