مردان : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جعلی این اوسی پر اپنا گھر ریگولرائز کرایا،وزیر اعظم کرپٹ ہونے کے باوجود ایماندار ہےکیونکہ تابعدار ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نےبہنوئی کے پلاٹ پر قبضہ چھڑانے کےلیے پوری پولیس تبدیل کردی،عمران خان نے اعتراف کیا کہ بغیر تیاری کے حکومت میں نہیں آنا چاہیے، وزیر کی حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی لیکن 400ارب چینی کا ڈاکہ ڈالنے کی پوری تیاری تھی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی دوستوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائزکرنے کی پوری تیاری تھی،ڈھائی سال کےبعدعمران خان آج عوام کوبتاتےہیں مجھےجاری خسارے کاپتانہیں تھا، وزیر اعظم کے پاس الیکشن سے پہلے 200بندوں کی ٹیم تھی لیکن حکومت میں آنے کے بعد یہ ٹیم مہنگائی کرنے میں بہترین ٹیم نکلی۔
انہوں نے مزید کہاکہ 500استعفےآئیں گےتوآپ کاایک دن بھی رہنامشکل ہوجائےگا،عوام نےوزیر اعظم کوگھربھیجنےکی پوری تیاری کرلی ہے، عوام اتنی سردی میں منہگائی کےخلاف احتجاج کیلئے آئی ہے۔

