English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایتھوپیا: مصلح گروہ کی فائرنگ سے 100 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے مغربی علاقے میں گوموز کمیونٹی کی جانب سے فائرنگ میں 100 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ضاں بحق اور درحنوں زخمی ہوگئے۔

رائٹرز کے مطابق ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا کے مغربی علاقے بینیشینگل میں گوموز کمیونٹی نے عام افراد پر فائرنگ کر کے 100 سے زائد افراد کو قتل کردیا گیا جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم زیادہ تر زخمیوں کی حالت تشیوشناک بتائی ہے۔ حملے میں زندہ بچ جانے والے متعدد افراد کا کہنا ہے کہ گوموز کمیونٹی کے افراد نے ہم پر حملہ کیا اور گھروں کو آگ لگائی جب کہ بھاگنے والے تمام افراد پر فائرنگ کے علاوہ چاقوؤں سے حملے بھی کیے گئے۔

مقامی اسپتال کی نرس نے ’’رائٹرز‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے درجنوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی لیکن ہم اس حملے کے حوالے سے بالکل بھی تیار نہیں تھے اور نہ ہمارے پاس اتنی ادوایات موجود ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے