English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر نے 740 ارب ڈالر کے دفاعی بل کو ویٹو کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 740 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بل کو ویٹو کرکے اپنے دور حکومت کے آخری دنوں میں ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 740 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بل کو ویٹو کردیا اور دفاعی بل کو روس اور چین کے لیے تحفہ قرار دیا.

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ قومی دفاعی اختیاراتی ایکٹ ملکی سلامتی سے متعلق اقدامات میں ناکام رہا جبکہ انتظامیہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق کوششوں میں تضادات ہیں.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایکٹ ہمارے سابق فوجیوں اور ملٹری تاریخ کا احترام کرنے میں بھی ناکام رہا.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی اراکین کانگریس نے 900 ارب ڈالرز کے کورونا ریلیف پیکیج کی منظوری دی تھی جسے امریکی صدر نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بل میں ترمیم کرکے فی کس خاندان کی امداد 4 ہزارڈالرتک کرے، کانگریس بل سے غیر ضروری  چیزیں نکال کردوبارہ ایک مناسب بل پیش کرے۔

دوسری جانب  نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک اور کورونا ریلیف بل کانگریس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران امریکا کو تاریک دنوں کا سامنا ہے۔ کورونا سے متعلق اقدامات کے لیے مزید وقت ضائع نہیں کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے