English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان تباہی کی جانب گامزن ہے سخت فیصلے کرنا ہوں گے‘ سعد حریری

القمر

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے نامزد وزیر اعظم سعد حریری نے خبر دار کیا ہے کہ ملک تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس بگاڑ کو روکنے کے لیے حکومت کو مشکل اور فوری فیصلے کرنا ہوں گے۔ سعد الحریری نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس وقت نہیں بچا اور ملک تیزی سے پستی کی طرف جا رہا ہے۔ اس بار حکومت بننے کے بعدہم ملک میں تباہی کو روکنے کے لیے مشکل اور تیز فیصلے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں، جو ملک کے مفاد کے لیے ہماری اصلاح کرے او غلطی پر مخالفت کرے۔ واضح رہے کہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے