English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایک دن میں کورونا سے مزید 63 اموات، 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہوگئی اور 9,816 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی39  ہزار177  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 209,429، پنجاب میں 135,141 ،بلوچستان میں 18,061، خیبرپختونخواہ 56,875، گلگت بلتستان میں 4,847، اسلام آباد میں 36,981 اور آزاد کشمیر میں 8,148 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 65 لاکھ 23 ہزار 842 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 36 ہزار 909  ٹیسٹ کے دوران 2,260 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 63 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,357 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,462، پنجاب 3,858، خیبرپختونخوا 1,596، اسلام آباد 404، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 181 اورآزاد کشمیر میں 214 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 20 ہزار 489 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 2 لاکھ 9  ہزار 560 افراد متاثر، 17 لاکھ 57 ہزار 703 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 64 لاکھ 73  ہزار 802 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے