پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی اور 9,992 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی39 ہزار599 ہوگئی.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 212,093، پنجاب میں 136,669 ،بلوچستان میں 18,099، خیبرپختونخواہ 57,746، گلگت بلتستان میں 4,853، اسلام آباد میں 37,390 اور آزاد کشمیر میں 8,235 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
ملک بھرمیں اب تک 66 لاکھ 19 ہزار 983 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 30 ہزار 666 ٹیسٹ کے دوران 1,776 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 63 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,259 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
سندھ میں موزی مرض سے 3,502، پنجاب 3,959، خیبرپختونخوا 1,617، اسلام آباد 412، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 182 اورآزاد کشمیر میں 219 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 25 ہزار 494 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 16 لاکھ 72 ہزار 74 افراد متاثر، 17 لاکھ 81 ہزار 505 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 77 لاکھ98 ہزار 263 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

