ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔2020ء میں 50 صحافیوں کا قتل‘ 387 جیلوں میں قید

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020ء میں 50 صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران مارے گئے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم آر ایس ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں برس 84 فیصد صحافیوں کو پیشہ ورانہ ڈیوٹی کے دوران قتل کیا گیا، جن میں سے میکسیکو میں 8 اور افغانستان میں 5 صحافی قتل کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 387 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا جب کہ 14 کو کورونا وائرس بحران سے متعلق کوریج پر گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2019ء میں 53 صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کے دوران قتل کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق مسلح تصادم یا حملوں کی رپورٹنگ کرنے کے دوران ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے لیکن نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں