English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں کورونا: ہلاکتوں کی تعداد 10،000 سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 395 ہوگئی اور 10 ہزار 102 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی39  ہزار599  ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 213,193، پنجاب میں 137,295، بلوچستان میں 18,118، خیبرپختونخواہ 57,982، گلگت بلتستان میں 4,855، اسلام آباد میں 37,556اور آزاد کشمیر میں 8,241مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 66 لاکھ 56 ہزار 373 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 80  ٹیسٹ کے دوران 2،155 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 55 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,219 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,520، پنجاب 3,982، خیبرپختونخوا 1,627، اسلام آباد 415، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 182 اورآزاد کشمیر میں 220 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 30 ہزار 113 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 23 لاکھ 27  ہزار 498 افراد متاثر، 17 لاکھ 96 ہزار 545 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 5 کروڑ 83 لاکھ38  ہزار 906 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے