English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق روس نے واضح موقف دے دیا

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ روس کا دفاعی تعاون عالمی قوانین کی بنیاد پر ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسپوتنک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس خطے میں امن و استحکام اوراپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے دائرے میں ایران کے ساتھ دفاعی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمہ پر مبنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ملکی دفاع کے سلسلے میں ہتھیار خریدنے کا حق حاصل ہے ۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ اب ایران کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت کے سلسلے میں کوئی قانونی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں کا دور گزر گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے