نوشہرہ ( آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ اور اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی سیاست عوام کو کچھ نہیں دے سکتی، دینی جماعتوں کا اتحاد کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ مولانا حامد الحق حقانی کو اختیار ہے کہ وہ 10 دن کے اندر جے یو آئی کے سیاسی رخ متعین کرکے اپوزیشن اور حکومت میں سے کسی ایک کاساتھ دینے کا کوئی ٹھوس فیصلہ کریں۔ شرکا نے مولانا حامد الحق حقانی سے اپیل کی کہ وہ دینی اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کرکے نیا سیاسی پلیٹ فارم مہیا کریں جس پر تمام مسالک کے لوگ متفق ہوں اور اپنے والد مولانا سمیع الحق شہید کی طرح بیرونی اور اندرونی خطرات کیلیے بند باندھنے کی کوشش کریں،اجلاس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ ہم فلسطین کی آزادی تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔اجلاس میں کوئٹہ میں تبلیغی جماعت پر حملے اور پاکستانی سرحدات میں بھارت کے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی۔
