English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ اسمبلی میں فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، پارٹی سے نہیں، وزیر اعظم عمران خان کو استعفیٰ بھیج دیا ہے، تحریک انصاف میری پہلی اور آخری جماعت ہے، کہیں نہیں جا رہا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے، گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کوملاقات کے لیے بلایا ہے جس میں نئے قائد حزب اختلاف کا فیصلہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے