وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دھرنا ختم کرکے ہزارہ برادری نے دوراندیشی کا ثبوت دیا.
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کوسرحدوں پرنقصان نہیں پہنچا سکتا ہے لیکن بھارت اپنے ایجنٹس، سرمائے کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے.
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان پاکستان اوراسلام کیلئے جان دے رہے ہیں، چوروں، ڈاکوؤں کیلئے جان نہیں دے رہی، پاک فوج دنیا کی عظیم فوج ہے اور سارا پاکستان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے.
شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم والے 21 دسمبر کی تاریخ دیتےتھے لیکن سال کونساہوگا کسی کو معلوم نہیں، پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ چکی، یہ لوگ استعفے نہیں دیں گے بلکہ سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے اور ن لیگ کو اس مقام تک پہنچانے کیلئے مریم نواز کا بہت بڑا دخل ہے.
وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کی سیاست اورمعیشت کوٹھیک کریں گے اور چوروں، ڈاکوؤں سے مفاہمت کے بجائے ان کا احتساب کریں گے، ملک کو ہنگامی حالات اور مسائل سے نجات دلائی.

