3 برسوں سے عائد پابندی کے بعد سعودی عرب اور قطر کے درمیان آج سے فضائی رابطے بحال ہوجائیں گے.
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور قطر کے درمیان آج سے فضائی رابطے بحال ہونے کے بعد قطر کی جانب سے ریاض، دمام اور جدہ کے لیے آج سے پروازیں شروع ہوں گی اور سعودی عرب بھی دوحہ کے لیے آج سے پروازوں کا آغاز کرے گا.
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بعد مصر بھی قطر کے ساتھ تعلقات بحالی کیلے تیار
یاد رہے کہ سعودی عرب نے 4 جنوری کو قطر کے ساتھ سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا.
واضح رہے کہ حال ہی میں گزشتہ تین برس سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بحرین اور مصر کی جانب سے قطر پر عائد پابندی کو اب اٹھالیا گیا ہے۔ پابندی اٹھائے جانے کے بعد سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک قطر کے ساتھ اپنی زمینی، بحری و فضائی سرحدوں کو کھول رہا ہے۔

