English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس: لاہور اور گجرانوالہ کے علاقوں میں لاک ڈائون نافذ

کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر پنجاب کے دو شہروں لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاہور کے مزید 17 اور گوجرانوالہ کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے.

حکام کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، دفاتر بند رہیں گے جبکہ میڈیکل اسٹور، لیبارٹریز، اسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے.

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 21 ہزار211  ہوگئی اور 10 ہزار 997 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد34  ہزار986  ہوگئی.

ملک بھرمیں اب تک 74 لاکھ 5 ہزار 571 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37 ہزار 949  ٹیسٹ کے دوران 1,920 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 46 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,348 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے