English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد فاضل راہو نے کسانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی

القمر

میہڑ (نمائندہ جسارت) عوامی جمہوری پارٹی کی جانب سے شہید محمد فاضل راہو کی 34 برسی میہڑ کے مقامی ہوٹل میں منائی گئی۔ برسی تقریب میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی سے وابستہ رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم آر ڈی تحریک کے اسیر اور عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی رہنما کامریڈ محمد صلاح چانڈیو، لائرز فورم کے ایڈووکیٹ ستار سرکی، قومی عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ منور جتوئی، ایڈووکیٹ سعید پنہور، منظور مہیسر، محمد علی، شیخ عبدالرحمن قنبرانی، عبدالجبار سیال، فراز جتوئی، سمیر مگسی اور دیگر نے کہا کہ فاضل سندھ کا بہادر رہنما تھا، جنہوں نے کسانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، کبھی جیلوں اور کوڑوں سے ڈر کر پیچھے نہیں ہوئے، وہ سچے عوام دوست وطن دوست تھے، جنہوں نے سندھی قوم کی رہبری کرکے ضیاء آمریت کیخلاف لڑنا سکھایا۔ انہوں نے کسانوں اور مزدوروں کو سیاسی شعور دیا، ون یونٹ سمیت ووٹر لسٹیں سندھی میں چھپانے سمیت کئی تحریکوں کی قیادت کی۔ شہید فاضل راہو صدیوں تک عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ تقریب میں قومی علی سناسی نے قومی گیت سنایا، شاعر محبوب علی محبوب اور دیگر نے شاعری سنا کر داد حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے