210201-10-18
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مقامی سطح پر کھیلے جا رہے ایک مقابلے میں باکسر کا کھلاڑی مخالف کا زوردار مکا لگنے سے زخمی ہو گیا، اسے اسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ کا یہ افسوسناک مقابلہ کراچی کے نجی کلب میں جار ی تھا۔ مقابلے کے دوران باکسر محمد اسلم کو اپنے مخالف کھلاڑی ولی خان کا زوردار مکا لگا۔زوردار مکا کھانے سے محمد اسلم زخمی ہو گئے۔ انھیں طبی امداد کیلیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ۔ باکسر محمد اسلم کا تعلق پشین سے تھا۔ مرحوم پاکستان کیلیے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں
