English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مسئلہ فلسطین حل ہونے تک دنیا امن کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، شاہ عبداللہ

امان: اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل ہونے تک دنیا امن وامان کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوئم نے سرکاری نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے فلسطین کا مسئلہ حل طلب ہے جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں لیکن اردن اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردن فلسطین کی آزادی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا تاکہ فلسطینی بھائیوں کو ان کے جائز حقوق مل سکے جبکہ مسئلہ فلسطین اردن کی خارجہ پالیسی کا محور ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کے محکمہ وقف کے تمام اخراجات اردن ہی ادا کرتا ہے اور یہ ذمہ داری 1967 سے بین الاقوامی قانون کے تحت پوری کررہا ہے جبکہ یروشلم میں اسلامی اور عیسائی مقامات کی حفاظت اور ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اردن ہر صورت پوری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے