سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔
سری نگر کے ضلع بارہ مولا میں قابض بھارتی فوج نے 60 سالہ بزرگ کو شہید کردیا۔
اڑی کے علاقے میں بھارتی فوج نے نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 60 سالہ سرفراز احمد کو شہید کردیا۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو لواحقین کے سپرد کرنے کی بجائے نامعلوم مقام پر دفن کردیا۔



