English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارجنٹینا میںمشتعل مظاہرین کا صدر البرٹو فرنینڈز کی گاڑی پر حملہ

القمر

بیونس آئرس(صباح نیوز) ارجنٹینا میں مشتعل مظاہرین نے صدر البرٹو فرنینڈز کی بس پر حملہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے جنوبی صوبے کے دورے کے موقع پر ایک کمیونٹی سینٹر کے باہر موجود مشتعل مظاہرین نے صدر کو لانے والی بس کو گھیر لیا اور اس پر پتھرا ئوکیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ارجنٹینا کے صدر جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے متاثرہ علاقے کے دورے پر پہنچے تھے، اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ صدر کے دورے کے موقع پر مشتعل مظاہرین نے حکومت کی جانب سے مائننگ کے دوبارہ آغاز کے منصوبے پر صدر کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے