English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں؟ سربراہ پی ڈی ایم

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ سیاست بزدلی کا نہیں جرات کا نام ہے، جیل جانے کا حوصلہ نہیں تو سیاست میں آتے کیوں ہیں؟اس راستے میں جیل بھی آئی گی اور اقتدار بھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والا سیاست کی ابجد سے واقف نہیں،ڈھائی برسوں میں انہوں نے ثابت کردیا یہ ناجائز اور نااہل ہیں،تبدیلی کا نعرے لگانے والے سیاست کے اصول سے واقف نہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ مورچے تبدیل ہوتے رہتے ہیں سیاست آگے بڑھنے کا نام ہے، ہم حکمرانوں کو سکون کی نیند نہیں سونے دیں گے، ہم پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

فضل الرحمن نے مزید کہا کہ سب ساتھ رہیں یا ایک آدھ ساتھ نہ رہے تب بھی منزل کی طرف پیش رفت جاری رہتی ہے،سیاست آگےبڑھنےکا نام ہے،مورچے جنگ میں تبدیل ہوتےرہتے ہیں،پی ڈی ایم پرایسےحالات آتےرہتےہیں خوش اسلوبی سےاس کوآگےبڑھائیں گے۔

سربراہ پی ڈی ایم کا مزید کہنا تھا کہ اچھی حکمت عملی کےساتھ آگے بڑھنا ہے،جے  یو آئی ف قوم کو مایوس ہونے نہیں دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے