اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان درحقیقت نئی سوچ اور مائنڈ سیٹ کا نام ہے، ہمارا احتساب 5 سال بعد ہونا چاہیے کہ ہم نے کیا کیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لوگوں کو گھر ملنا شروع ہو گئے ہیں، انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں، دو نئے شہر بنا رہے ہیں جس سے 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آئے تو پہلے دن ہی کہا گیا یہ فیل ہوگئے ہیں، بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے لیے کیا کیا۔

