English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 82 افراد جاں بحق، 3480 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 82 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 82 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3480 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 1 ہزار 367 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 717 ہے۔ اب تک 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 521 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 407 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 116 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 86 ہزار 998 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 808 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 913 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 198 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 72 ہزار 697 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 782 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 103 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 225 اموات اور 1 لاکھ 54 ہزار 454 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 347 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 792 ہے۔ اسلام آباد میں 886 اموات ہوچکیں۔ 96 ہزار 669 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 210 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 850 ہے۔ آزاد کشمیر میں 716 اموات ہوچکیں۔ 30 ہزار 644 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 549 جب کہ فعال کیسز کی 349 ہے۔ صوبے میں 342 اموات ہوچکیں۔ 31 ہزار 858 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 150 جب کہ فعال کیسز 303 ہے۔ گلگت بلتستان میں 179 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 668 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے