English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فوادچوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، میڈیا اتھارٹی پر گفتگو

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات  فوادچوہدری سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی ہے جس میں وفاقی نے  مجوزہ میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار کے جمہوری وآئینی حق پریقین رکھتی ہے اس لیے  تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کا مقصد میڈیا کی ترقی کو یقینی بنانا ہے پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران سے ملاقات میں کہا کہ حکومت میڈیا کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے، حکومت نے میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے لیے قدم اٹھایا، پیمرا کا قانون 2002 میں اس وقت بنا جب ڈیجیٹل میڈیا نہیں تھا، میڈیا سے متعلق قوانین ڈیجیٹل میڈیا کے انقلاب سے پہلے تیار ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 7 ریگولیٹری باڈیز میڈیا اداروں کو چلا رہی ہیں جس میں پیمرا، پریس کونسل، پی ٹی اے، سینٹرل بورڈ آف فلمز سینسرز، پریس رجسٹرار آفس اور آڈٹ بیورو آف سرکولیشن ریگولیٹری باڈیز میں شامل ہیں، امپلی منٹیشن ٹربیونل برائے نیوز پیپرز ایمپلائیز بھی ریگولیٹری باڈیز کاحصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے