ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان میں 13 ماہ بعد حکومت قائم نجیب میقاتی نے کابینہ تشکیل دیدی

بیروت: وزیراعظم نجیب میقاتی صدر میشال عون کو کابینہ سے متعلق آگاہ کرنے آرہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں 13 ماہ کے طویل انتظار کے بعد بالآخر حکومت بن گئی۔ لبنانی ارب پتی نجیب میقاتی نے بطور وزیر اعظم کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ جمعہ کے روز دارالحکومت بیروت میں صدر میشال عون نے نجیب میقاتی سے ملاقات کے بعد نئی کابینہ کی دستاویز پر دستخط کردیے۔ سابق وزیر اعظم سعد حریری کے استعفے کے بعد حکومت سازی کی کئی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں۔ نجیب میقاتی اس سے قبل 2005ء میں اور پھر 2011ء سے 2014ء تک لبنان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔ فوربز میگزین کے مطابق نجیب میقاتی لبنان کے امیر ترین شخص ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں