English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: قندھار میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

قندھار: افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکہ افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے وقت ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کی قریبی عمارتوں اور باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فوری بعد ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ مسجد جس علاقے میں واقع ہے وہاں شیعہ آبادی زیادہ ہے اور امکان ہے کہ دھماکا شیعہ مسجد میں ہوا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے