English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم فوج کو اپنی ٹائیگر فورس بنانا چاہتےہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم فوج کو اپنی ٹائیگر فورس بنانا چاہتےہیں،آج جتنی مہنگائی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ، یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،عمران خان کو گھربھیجنےتک احتجاج جاری رہےگا، نااہل حکومت کی وجہ سے عوام کیلئےجینا مرنا مہنگا ہوگیاہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےڈیل کی وجہ سےمہنگائی بڑھ رہی ہے، عمران خان کہتےتھےمہنگائی ہوتوسمجھووزیراعظم چورہے اور آج مہنگائی کی وجہ وزیر اعظم کا چور ہونا ہے، بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی  کی وجہ سے عوام پریشان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے