English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں موبائل سروس جزوی معطل

اسلام آباد: عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ملک بھر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کراچی ، راولپنڈی  اور کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں  سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا  ہے۔

تفصیلات کےمطابق عید میلاد النبیﷺ پر سیکیورٹی خدشات پر اہم شہروں میں ہونے والے جلسے جلوسوں کے روٹ پر موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔

یاد رہےعید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ہر سال ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےجاتے ہیں، اسی وجہ سے  کراچی ، راولپنڈی  اور کوئٹہ سمیت  بیشتر شہروں میں  سیکیورٹی کے پیش نظر موبائل فون سروس کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا  ہے۔

جلوسوں کے روٹ پر موبائل کی سروس مکمل طور پر معطل ہے،  بڑے چھوٹے شہروں میں جلوسوں کے روٹ  پر  بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ جلوسوں کےلیے ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا  جارہا ہے۔

واضح رہے جشن میلادالنبیﷺ پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ دن کے آغاز پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی دی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے