English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالت عظمیٰ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات 28 اکتوبرکو ہوں گے

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-22ء جمعرات 28 اکتوبر2021ء کو ہوںگے۔ رواں سال عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی نشست پر سردار لطیف کھوسہ، محمد احسن بھون اور حافظ عبد الرحمن انصاری ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ نائب صدر بلوچستان کی سیٹ پر محمد قاسم خان اور عمر فاروق مندوخیل، نائب صدر خیبر پختونخوا کی نشست پر محمد اجمل خان اور سلیم اللہ خان رانا زئی، نائب صدر
پنجاب کی سیٹ پر چودھری امتیاز احمد کمبوہ، چودھری محمد ابراہیم، خاور اکرام بھٹی اور زید سبطین اختر بخاری، نائب صدر سندھ کی نشست پر جاوید احمد راجپوت اور محمد عزیز خان حصہ لے رہے ہیں۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد اکبر والانہ، مقتدر اختر شبیر اور وسیم ممتاز ملک کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر چودھری ریاست علی گوندل اور ملک شکیل الرحمن خان الیکشن لڑ رہے ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر علی احمد خان رانا، ریاض حسین اعظم بوپیرہ اور شہناز اختر مد مقابل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور، ایبٹ آباد، لاہور، ملتان اور بہاولپور سمیت11 پولنگ اسٹیشن پر28 اکتوبر کو ہی عدالت عظمیٰ کے کل3151 اراکین وکلا اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے